مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ قبول نہیں ، ایف پی سی سی آئی اور تاجر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ
لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد) ایف پی سی سی آئی اور تمام تاجر تنظیموں نے حکومت کی طرف سے 8 بجے مارکیٹس بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ایسے ناقابل قبول قرار دیدیا۔ روز نامہ” مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، ایف پی سی سی آئی کے سربراہ عرفان اقبال شیخ اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ تاجر سب سے مہنگی بجلی تقریباً 95 روپے فی یونٹ خریدتے ہیں، حکومت اگر واقعی توانائی کی بچت چاہتی ہے تو لائن لاسز اور بجلی کی چوری کو روکے، سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 5 سے 12 بجے تک کئے جائیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما نعیم میر، وقار احمد میاں، ملک کلیم، عمران کاشف نے کہا کہ 2 لاکھ سرکاری ملازمین مفت اور بے دریغ بجلی استعمال کر رہے ہیں ان کو مفت یونٹ دینے کی بجائے تنخواہوں میں بجلی الاﺅنس کا اضافہ کیا جائے، مارکیٹس بند کروانے سے بجلی کی بچت نہیں ہو گی ہم یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ لاہور ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف خان اور ممتاز حسین بخاری نے کہا کہ ابھی تک کرونا کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا ہے۔ حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی، حفیظ سینٹر کے سینئر نائب صدر راجہ جاوید نے کہا کہ پوش علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں مغرب کے بعد شروع ہوتی ہیں اسلئے یہ فیصلہ زمینی حقائق کے منافی ہے۔ پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم علی اور آصف منا نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں پر پابندی سے بےروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ لاہور چیمبرز آف کامرس نے توانائی بچت منصوبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے 8بجے مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ مہنگی کرایوں اور مہنگی بجلی کے باوجود تاجروں پر8بجے مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ زبروستی مسلط کرنے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر اور حکومتی ریونیو میں کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلہ تاجرتنظیموں کی مشاورت اور تجاویز کے بغیر لاگو کرنے کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ فاﺅنڈر گروپ کے رہنما میاں اشرف نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے گرمی کے موسم میں عوام گرمی کے شدت کے بعد شام گئے باہر نکلتی ہے اور وپہر کے اوقات میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں، اس فیصلے سے دوکانداروں کے کاروباری مراکز کے مہنگے کرائے اور بجلی کے بل بھی ادا نہیں ہونگے اسلئے حکومت کاروباری مراکز8بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لے ورنہ تاجر تنظیمیں بھر پور احتجاج کریں گیکیونکہ گرمی کے موسم میں خریداری 8بجے سے رات 11بجے تک ہوتی ہے اور شدید گرمی میں دن کے اوقات میں کاروباری سرگرمیاں معدوم ہوتی ہیں۔حکومت توانائی بچانے کیلئے سرکاری اداروںکو دفتری اوقات کے بعد بند رکھے ۔تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے۔



















