ڈی آئی جی آپریشنز آفس ،عوام کیلئے سہولیات کا فقدان، سخت گرمی میں پینے کا پانی بھی غائب

لاہور(مرزا ندیم بیگ)ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر آنے والا سائل ایک روز قبل پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا تھا،بتایاگیا تھا کہ شہری کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی کہا جاتا ہے کہ وہاں سخت گرمی کے موسم میں آنے والے سائلین کےلئے کوئی خاص سہولت میسر نہیں پینے کےلئے پانی کا وہاں کوئی بندوبست نہیں، اسکے علاوہ فوری طبی امداد کا بھی کوئی انتظام نہیں یا پولیس افسران وملازمین کے علاوہ توجہ نہیں دی جاتی۔ اس حوالے سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے دفاتروں میں حصول انصاف کےلئے جانا ایک بڑا مشکل عمل ہے ایک تو جلدی ان کے دفاتروں میں جا نہیںسکتے دوسرا آنے والے سائلین کے لئے کوئی ایسی خاص سہولیات مسیر نہیں افسران اور عملہ سے ڈر کے مارے لوگ ویسے کوئی بات نہیں کرتے ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈی آئی جی آپریشنز کے آفس میں بھی ایسی کوئی سہولت ہوتی یا بروقت اسے ہسپتال لے جایا جاتا تو شائد اس کی جان بچ جاتی، انکا کہنا تھا کہ ہماری آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سے گذارش ہے کہ دیگر احسن اقدامات جو اٹھائے گئے ہیں اور مسلسل جاری ہیں اسی طرح اس طرف بھی توجہ دی جائے ایک تو پولیس افسران کے دفاتر جہاں سائلین کا آنا ہوتا ہے وہاں فرسٹ ایڈ وغیرہ کو کوئی ہر صورت میں بندوبست ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی وقت ایسی صورتحال میں سائلین کے علاوہ ملازمین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ کسی جان جانے سے بچ سکے اس کے علاوہ شدید گرمی کا موسم چل رہا ہے پانی کا انتظام ہونا چاہیئے ،ڈی آئی جی آفس میں جاں بحق ہونے والے متین کے بارے میں کہنا تھا کہ متوفی ذاتی کام کی نوعیت سے ڈی آئی جی دفتر آیا تھا،شہری کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق شہری سوڈیوال کا رہائشی تھا، موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی تھی۔