نو مئی کے مجرمو ں کو نشان عبرت بنایا جائے، گلگت بلتستان اسمبلی میں قرارداد منظور

گلگت بلتستان(بیورورپورٹ)گلگت بلتستان اسمبلی میں نو مئی کے پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی،مذمتی قرارداد تحریک انصاف کے سینئر وزیر راجہ زکریا نے پیش کی، حکمران اتحاد اوراپوزیشن نے بھی قرار داد کی حمایت کی، قرار داد میں پاک فوج اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت سے ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا،اس سے قبل قومی اسمبلی سے بھی پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہوچکی ہے، 22مئی کو وزیردفاع خواجہ آصف نے مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا 9مئی حملوں کے مقدمات موجودہ قوانین کے مطابق چلیں گے،مقدمات آرمی ایکٹ اور انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے،ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتا ہے۔