لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ نے بچوں سے گھروں سمیت کہیں بھی جبری مشقت لینے پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا،گھر میں کام پر رکھوائے گئے کمسن بچے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس نے عدالت نے گھروں سمیت کسی بھی جگہ پر بچوں سے جبری مشقت لینے سے روکتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا بچوں کو گھروں میں کام کروانے اور کام پر رکھوانے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس حکام بھی بچوں سے جبری مشقت روکنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،عدالت نے بچوں سے جبری مشقت کروانے والے والدین کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کا حکم دیا، جج نے ریمارکس دئیے معاشرے میں کمسن بچوں کو کام پر رکھوانے اور ایڈوانس لینے کا رجحان ہے۔
بچوں سے گھروں سمیت کہیں بھی جبری مشقت لینے پر مقدمات درج کرنے کا حکم



















