ماحولیات کا عالمی دن، سی بی ڈی پنجاب پلاسٹک کے استعمال کی مکمل روک تھام کیلئے پرعزم

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے آگاہی اور مثبت موحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کےلئے ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ”بیٹ پلاسٹک پولوشن“ ہے جو ہمارے ماحول پر پلاسٹک کے مضر اثرات سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے اور ماحول دوست متبادل کو اپنانے کو فروغ دینے کو ہمیشہ ترجیح دینے کے ساتھ عوام کہ بھی اس کی ترغیب کی ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی قیادت میں، اتھارٹی مختلف ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، جو ایک سرسبز مستقبل کیلئے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ عمودی اصولوں پر جدید شہری ترقی کو اپناتے ہوئے، سی بی ڈی پنجاب پائیداری کو ترجیح دیتے ہوئے پنجاب کی معاشی ترقی میں متحرک ہے۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اتھارٹی کی غیر متزلزل لگن کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب میں ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ماحولیات کا تحفظ محض ایک آپشن نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔عالمی یوم ماحولیات تمام افراد کیلئے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کیلئے ہمیں اس دنیا اور ایکو سسٹم کی حفاظت کیلئے کام کرنا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب صوبہ پنجاب میں گرین ایریا کو بڑھانے کیلئے اپنی جاری کوششوں پر بے حد فخر محسوس کرتا ہے۔ پائیدار ترقی پر مضبوط توجہ کے ساتھ، اتھارٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ 40 فیصد گرین ایریا کو اس کے تمام منصوبوں میں شامل کیا جائے۔ مزید یہ کہ سی بی ڈی پنجاب نے متعلقہ اتھارٹیوں کو میاواکی جنگلات اور شہر کے اندر نئی شجرکاری کیلئے رقم فراہم کی ہے۔ جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے طریقوں کے نفاذ کے طور پر، اتھارٹی نے ایشیا کی پہلی بلیو روڈ بھی متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف علاقے کے محل وقوع کوپر کشش بناتے ہیں بلکہ اے کیو آئی انڈیکس کو بھی بہتر کرتے ہیں اور صحتمند ماحولیاتی نظام کےلئے انتہائی موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ صاف، سبز اور پائیدار توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا سی بی ڈی پنجاب کے ماحولیاتی عزم کا ایک اہم پہلو ہے۔ سولر پینلز اور دیگر ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، سی بی ڈی پنجاب کا مقصد کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا اور ایک پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔سی بی ڈی پنجاب ہر ایک کو عالمی یوم ماحولیات پر انفرادی طور پر قدرتی وسائل کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں چھوٹے لیکن اہم قدم جن میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا، پانی کو بچانا، اور درخت لگانے جیسے عمل کر کے ہم اجتماعی طور ماحول پر دیرپا اثر ڈال سکتے ہیں۔