پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں سپیکر منتخب

مظفر آباد (مشرق نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری لطیف اکبر 19 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے 14 ویں سپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ خیال رہے کہ چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹرین ہیں، اپوزیشن لیڈر بھی رہے چکے ہیں۔ چوہدری لطیف اکبر کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ووٹ دئیے۔ نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی سپیکر چودہری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔