اوگرا نے گیس بم گرادیا،قیمتوں میں50فیصد تک اضافہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اوگرا نے گیس بم گرادیا،قیمتوں میں50فیصد تک اضافہ کردیا گیا،اوگرا نے سوئی نادرن کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کےلئے اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دےدی۔

سوئی نادرن کےلئے گیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلئے اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی،سوئی نادرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کردی گئی

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا ،حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی،قانون کے تحت 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 45 دن بعد قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ازخود لاگو ہو جائے گا،نرخ نہ بڑھانے کی صورت میں وفاقی حکومت کو سبسڈی دینا ہوگی۔