سولر پینلز و متعلقہ آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر غور شروع

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے قابل تجدید توانائی وقت کی ضرورت اور حکومت وسائل مختص کر رہی ہے ،ملک میں کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کےلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہےں،مالی مشکلات کے باوجود حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کےلئے سولر پینلز و متعلقہ آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایکسپو سینٹر لاہور میں دوسری انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ اورآئی آر ای ایم آئی ای ای ای پی ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا حکومت کلین اینڈ گرین انرجی سلوشنز کے پھیلاو کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،تقریب قابل تجدید وہوا کی توانائی کے مستقبل کی طرف قدم ہے ،بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی،حکومت جلد ہی ملک میں سولر پینلز کی تیاری کےلئے پراجیکٹ شروع کرے گی۔