کوئٹہ،دیر لوئر( بیورورپورٹ) کوئٹہ،دیر میںکنویں اور تالاب نے 8زندگیاں نگل لیا،پی ڈی ایم حکام کے مطابق کوئٹہ کے علا قے مغربی بائی پاس اختر آباد کے گھر میں علی ،خمیسہ،نامائی اوریوسف کنوےں میں گر گئے،گیس ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی زندہ ریسکیو نہ کیا جاسکا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
ادھر دیر میں مدرسے کے 4کم عمر طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں 4طالب علم گرمی سے بچنے کےلئے تالاب میں نہا رہے تھے اسی دوران ڈوب گئے۔
کوئٹہ،دیر میں کنویں اور تالاب نے 8زندگیاں نگل لیا



















