لاہور (قمر عباس نقوی) واسا شعبہ ایڈمن کا ذاتی قانون نافذ، 8 سپرنٹنڈنٹ کو ترقی کے بعد ٹرانسفر کی بجائے سابق دفاترز میں ہی تعینات کردیا گیا، انتظامیہ کی طرف سے ترقی کے احکامات اور تعیناتی کی سرکاری دستاویزات آفس میں رکھنے کی بجائے سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے خفیہ مقام پر رکھنے کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واسا کے شعبہ ایڈمنسٹریشن کے آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فور کی جانب سے ملازمین کی پروموشن کا ذاتی قانون نافذ کررکھا ہے۔ گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ایم ڈی واسا کی سربراہی میں ہونے والی محکمانہ پرموشن کمیٹی جس میں ڈی ایم ڈی ای حافظ اعجاز رسول ڈی ایم ڈی آپریشن عبدالکریم اور ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر میاں منیر سمیت ڈائریکٹر ایڈمن شامل تھے جس میں 8اسسٹنٹ کو سپرنٹنڈنٹ کے سکیل 17میں ترقی دی گئی اور آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فور وسیم کی جانب سے میٹنگ مینٹس تیار کئے گئے جس میں سنیارٹی لسٹ سے چار میرٹ اور چار میرٹ سے ہٹ کر ملازمین کو شامل کرتے ہوئے حق دار کی حق تلفی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کو گمراہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کو ترقی دلوائی گئی تھی اس لے بعد پرموشن کے تحریری احکامات کو خفیہ رکھتے ہوئے مبینہ طور پر خفیہ ہی ایڈمن حاضری رپورٹ بذریعہ یونین وصول کی گئی جو کہ 30مئی 2023کو آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فور کے دفاتر میں غیر قانونی عمل سرانجام دیا گیا حاضری رپورٹ میں ترقی حاصل کرنےوالے ملازمین کے بغیر ہی حاضری رپورٹ کو وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ واسا ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کو راز رکھنے کی خاطر حاضری رپورٹ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ نے ذاتی طور پر اپنے سرکاری دستاویزات پاس رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈمن حاضری رپورٹ کرنے کے بعد تمام ملازمین کو شعبہ آپریشن میں سابق تعیناتی کے ٹاﺅنز میں ہی تعینات کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سکیل 17کے سپرنٹنڈنٹ کو قانونی طور پر ترقی کے بعد سابق دفاترز میں تعیناتی کی بجائے دیگر دفاتر ز میں تعینات کیا جاتا ہے واسا انتظامیہ کی جانب سے ترقی سمیت تعیناتیوں کو بھی راز میں رکھتے ہوئے غیرقانونی سابق دفاترز میں ہی تعینات کرتے ہوئے اس عمل کو خفیہ رکھا جا رہا ہے آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فور کی جانب سے مبینہ طور پر یونین کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے ان ملازمین کی ترقی کے بعد سابق دفاتر سے ٹرانسفر کے قانون پر عملدر آمد کی بجائے انہیں ٹاﺅنز میں تعینات کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔ واسا ترجمان نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کے حوالے سے میرے علم میں کچھ نہیں ایڈمن سے تفصیلات لےکر بتا سکتا ہوں ۔
واسا شعبہ ایڈمن کا ذاتی قانون نافذ،8 سپرنٹنڈنٹ ترقی کے بعد سابق دفاترز میں ہی تعینات



















