بار کونسل کے تمام مسائل حل کریں گے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پنجاب بار کونسل کے وکلاءوفد نے بشارت خان (وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل) اور طاہر شبیر چودھری (چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل) کی قیادت میں پنجاب بار کونسل کے معزز ممبران کے ہمراہ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑسے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہابار کونسلز قانونی نظام انصاف کا لازمی حصہ ہیں،بار کونسل کے تمام مسائل حل کریں گے،اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہاحکومت ،بارز کے درمیان رابطہ ہونا ضروری ہے ،منقطع نہیں ہونا چاہیے۔