واشنگٹن (مشرق نیوز) بائیڈن انتظامیہ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اور اس کے تحت القدس فورس کے پانچ اہلکاروں کے خلاف امریکی عہدےداروں کے ساتھ ساتھ ایرانی نژاد امریکیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک تشدد کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور انہیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب گذشتہ کئی دہائیوں سے ان لوگوں کے خلاف قتل کی متعدد کوششوں، دہشت گردی کی سازشوں اورتشدد کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جنھیں ایرانی حکومت دشمن سمجھتی ہے۔ان میں امریکی شہریوں اور سابق امریکی حکومت کے عہدےداروں کے خلاف جاری سازشیں بھی شامل ہیں۔بلنکن نے کہا کہ القدس فورس سے وابستہ پانچ افراد اور ترکیہ میں قائم ایک کمپنی پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ایرانی حکومت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور اس کی مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرنے اور ناکام بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔
پاسداران انقلاب اورالقدس اہلکاروں پر نئی امریکی پابندیاں عائد



















