پولیس، رینجرز یونیفارم میں بندے ٹھائے جارہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (مشرق نیوز) عدالت عالیہ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اسلام آباد کی حدود سے پولیس و رینجرز کی وردی میں بندے ٹھائے جا رہے ہیں کسی کو پروا نہیں۔ سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جس میں عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور لاپتا مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود، ایس پی نوشیروان اور ڈی ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے مقدمے کی تفصیل عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے ا ستفسار کیا کہ یہ بتائیں، جو لوگ آئے ، وہ نہ سی ٹی ڈی کے تھے نہ رینجر کے تھے ، یہ کنفرم کریں ؟ ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ جی بالکل ان میں سے کوئی نہیں تھا۔ عدالت نے کہا فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کون ہے، جس پر ڈی آئی جی نے جواب دیا جی بالکل ہم اس کو دیکھیں گے۔ عدالت ہمیں وقت دے۔ عدالت نے کہا اگر گاڑیاں اور افراد کا تعین ہو گیا تو اس کے نتائج ہوں گے۔ اتنے لوگ جب سی ٹی ڈی اور رینجر کی وردی میں آئیں گے تو یہ شیم فل ایکٹ ہوگا۔ کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپ لوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکوو¿ں کو نہیں پکڑتے۔ کہاں ہیں ڈی جی رینجرز ؟، وزارتِ دفاع سے کون ہے؟، عدالت نے ڈی جی رینجرز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔