عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد ، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید ، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا،نوازشریف

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا ۔

اپنی ٹوئٹ میں نوازشریف نے عدلیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، بنچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا ، بدقسمتی سے ملکی نظام انصاف دنیا میں 140میں سے 129نمبر پر ہے ، چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیںہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔