اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیم نے کام مکمل کرلیا،چیلنجوں کے باوجود معاشی بہتری کےلئے دن رات کوششیں جاری ہیں، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔
ایف بی آر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاآئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکنیکل ٹیم نے کام مکمل کر لیا، بدقسمتی ہے آئی ایم ایف پروگرام کے ریویو کو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا،ٹیم معاشی بہتری کےلئے دن رات کوشاں ہے، سٹیٹ بینک سمیت تمام اداروں کا ملکی معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا بجٹ کیلئے آنےوالی تمام تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، سب نے ملکر پاکستان کو آگے لےکر جانا ہے، پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ۔
معاشی بہتری کیلئے دن رات کوشاں،پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرےگا،اسحاق ڈار



















