اسلام آباد(بیورورپورٹ)میری مدد کریں،عمران خان کی امریکہ سے التجاءکی آڈیو لیک ہوگئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی امریکی کانگریس خاتون میکسین مور واٹرز کےساتھ زوم میٹنگ کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔
عمران خان نے تمہید میں امریکی خاتون کو کہا 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں،مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ،ٹانگ میں 3گولیاں لگیں، ملک انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہاہے
سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت فوج و دیگر اداروں پر تھوپتے ہوئے کہا فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے۔
عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ذمہ داری سابقہ آرمی چیف پر عائد کرتے ہوئے کہامیںصرف چاہتا ہوں آپ میرے حق میں آواز اٹھائیں،پی ٹی آئی حکومت معاشی اعتبارسے بہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاون نہیں ہوا،صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں۔
میری مدد کریں،عمران خان کی امریکہ سے التجاءکی آڈیو لیک



















