بلوچستان ، پاک فوج کے مزید3جوان وطن پر نچھاور،جوابی کارروائی میں دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(بیورورپورٹ)بلوچستان میں پاک فوج کے مزید3جوان وطن پر نچھاور،جوابی کارروائی میں دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،پوسٹ پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کےساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا،آئی ایس پی آر نے مزید کہا چیک پوسٹ کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنے کےلئے حال ہی میں بنائی گئی تھی۔