پنجاب مفت آٹا سکیم میں بے ضابطگیوں، کرپشن الزامات کی انکوائری شروع

لاہو ر(نمائندہ خصوصی)نیب نے پنجاب مفت آٹا سکیم میں بے ضابطگیوں، کرپشن الزامات کی انکوائری کاآغاز کردیا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو پنجاب آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی،ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب مفت آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں و کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر کیا ۔