کپاس قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے والی فصل ہے:سیکرٹری زراعت، کمشنر ساہیوال کو شیلڈ پیش

ساہیوال (بےورو رپورٹ) صوبائی سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس ملک کےلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے والی نقدآور فصل ہے جس کی کاشت کو صوبہ پنجاب میں دوبارہ فروغ دینے اور کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کےلئے صوبائی حکومت دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کپاس کی پیداوار میں اضافے کےلئے کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولیات کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ چھوٹے کسان بھی ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں ڈویژنل کاٹن کراپ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق،ڈاکٹر ذیشان حنیف اور امتیاز احمد خان کھچی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد انجم بٹر، ڈائریکٹر جنرل پسٹ وارننگ رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر اور ترقی پسند کاشتکار چیچہ وطنی سے ساجد احمد بھٹی، پاک پتن سے عامر حیات بھنڈارا اور رینالہ خورد سے راجہ محمد اصغر سمیت محکمہ زراعت اور آبپاشی کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف50لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پچھلے سال34لاکھ ایکڑ رقبے پر فصل کاشت کی گئی۔ انہوں نے کسانوں کو کپاس کی کاشت کی ترغیب دینے کےلئے نمبرداروں اور مقامی بااثر افراد کو بھی آگہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کسانوں سے رابطہ رکھیں اور کاشت میں درپیش مشکلات کو فوری حل کریں۔ صوبائی سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ بوائی کے ساتھ ساتھ فصل کی برداشت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کپاس کی کاشت کی ترغیب کےلئے سیمینارز اور فارمرز ڈے منعقد کرائے جا رہے ہیں اور کسانوں کو معیاری بیج کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے جس سے پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اجلاس میں ترقی پسند کاشتکاروں ساجد احمد بھٹی، عامر حیات بھنڈارہ اور راجہ محمد اصغر نے بھی خطاب کیا اور کپاس کی کاشت میں درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو جدید طریقہ کاشت سے متعلق سہولیات فراہم کرے تاکہ کم رقبے سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ اس سے پہلے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا ہدف 1لاکھ40ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک ایک لاکھ18ہزار340ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے اور یہ ہدف اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال2022میں ایک لاکھ3ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی گئی جبکہ ایک لاکھ38ہزار422 بیلز پیداوار حاصل کی گئی۔ دریں اثناءکمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اورڈائرےکٹر زراعت (توسےع) ساہےوال چوہدری شہباز اختر کی ہداےت پر محکمہ زراعت (توسےع) چےچہ وطنی کے زےر اہتمام زےادہ کپاس اُگاو مہم کے سلسلہ مےں ٹی اےم اے ہال چےچہ وطنی مےں نمبردار کنونشن کا انعقاد کےا گےا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خاں نے کی۔ کنونشن مےں تحصےل چےچہ وطنی کے تمام نمبرداران، گھوڑی پال مربع جات کے الاٹےز و دےگر ترقی پسند کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی چےچہ وطنی مہتاب احمد خاں نے کہا کہ کپاس ملکی معےشت مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے ۔ انہوں نے ہداےت کی کہ ہر گھوڑی پال مربع مےں کم از کم 15اےکڑ اور نمبرداری رقبہ مےں کم از کم 6اےکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے اور نمبرداران دوسرے کاشتکاروں کو بھی ملکی مفاد مےں کپاس کی کاشت کرنے کی ترغیب دےں۔ اسسٹنٹ ڈائرےکٹر زراعت چےچہ وطنی ڈاکٹر طاہر جاوےد نے کپاس کی اقسام اور دےگر عوامل برائے کاشت کپاس پر روشنی ڈالی اور زمےنداروں کے سوالات کے جوابات دےے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کےلئے کپاس کی سپورٹ پرائس85سو روپے فی من مقرر کی ہے اور کاشتکاروں کےلئے پےداواری مقابلے کا انعقاد کےا جائےگا۔ انہوں نے بتاےا کہ صوبائی سطح پر 15لاکھ12لاکھ10لاکھ جبکہ ضلعی سطح پر8لاکھ6لاکھ اور 5لاکھ روپے کے کےش پرائز دےے جائےں گے۔ علاوہ ازیں ادب سرائے ساہیوال کے زیر اہتمام نامور گلوکار و شاعر عدیل برکی کے اعزاز میں ایک شام منانے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان اعزاز مشہور اداکار راشد محمود(پرائیڈ آف پرفارمنس) تھے۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض سیدہ آمنہ ریاض اور پروفیسر ارجمند قریشی نے ادا کئے جبکہ ادب سرائے کے صدر پروفیسر ریاض حسین زیدی، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق، سیکرٹری ادب سرائے پروفیسر ندیم اشرف، پروفیسر عمران جعفر اور معززین شہر کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب میں عدیل برکی کی کتاب“گستاخ نگاہی کا گلہ”کی رونمائی بھی کی گئی اور پروفیسر سید ریاض حسین زیدی(صدر ادب سرائے)،کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، راشد محمود(سینئر اداکار)،محترمہ مسز شاد مسعود اورپروفیسر سید ریاض حسین زیدی نے عدیل برکی کے فن اور شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دوسرے مرحلہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاصم اسلم،خالق آرزو، سید تصدق شیرازی، علی وارث انصاری، حسرت بلال حسرت، محمد فاروق اظہر، پروفیسرارجمند احمد قریشی، ناز فاطمہ، واصف سجاد، علی رضا، پروفیسر سید ریاض حسین زیدی،عدیل برکی اور پروفیسر محمد اکرم ناصر نے اپنی غزلیں اور نظمیں پڑھ کر سامعین کو لطف اندوز کیا۔ تقریب کے تیسرے مرحلے میں مشہور گلوکار عدیل برکی نے اپنی خوبصورت آواز میں مختلف غزلیں اور کلام گا کر محفل میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے۔صدر ادب سرائے پروفیسر سید ریاض حسین زیدی نے تمام معزز مہمانوں اور پروگرام آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام پر ادب سرائے کی جانب سے عدیل برکی، سینئر اداکارراشد محمود اور کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔