کراچی،پشاور،کوئٹہ(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی مزیدوکٹیں گر گئیں،جے پرکاش،اقبال وزیر،مبین خلجی نے بھی کپتان کاساتھ چھوڑدیا،مخصوص نشست پر منتخب ہونےوالے سابق ایم این اے جے پرکاش نے نم آنکھوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،پاک افواج کے سبب تحفظ ملا ، پاک فوج ہے تو ہی ہم ہیں، پرتشدد واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔
دل پر پتھر رکھ کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،ہمیشہ پر امن احتجاج کیے مگر کبھی بھی ایسے احکامات نہیں آئے جو ملک کےخلاف ہوں،پارٹی میں 10میں سے ایک کی غلطی کی سزا سب کو نہیں دی جا سکتی۔
ادھر سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں،اقبال وزیر نے کہا کسی بھی دباﺅ کے بغیر بنیادی رکنیت ورشمالی وزیرستان کے صدر کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتاہوں، کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کررہا، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کروںگا۔
دریں اثناتحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیرمعدنیات مبین خلجی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا،کوئٹہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات مبین خلجی نے کہا جمہوریت و بلوچستان کی فلاح اورترقی کےلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر 9 مئی کے پرتشدد احتجاج ،واقعات میں جناح ہاﺅس ، فوجی تنصیبات ،سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا،9مئی کا واقعہ انتہائی دالخراش تھا ، ملک ہے تو سب ہیں ، کسی دباﺅنہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر پارٹی چھوڑرہے ہیں۔
جے پرکاش،اقبال وزیر،مبین خلجی نے بھی کپتان کاساتھ چھوڑدیا



















