اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے اقوام متحدہ اقلیتی امور کے ماہر فرنینڈ ڈی ویرینس کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے جی 20 رکن ممالک کو اقوام متحدہ ماہر اقلیتی امور کے خدشات کو دیکھنا ہو گا، مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ،غیر ذمہ دارانہ رپورٹس گمراہ کن پروپیگنڈے کو جنم دیتی ہیں،پاکستان کو دنیا میں بڑھتے نسلی امتیاز، اسلاموفوبیا اور سلب ہوتی مذہبی آزادیوں پر شدید تشویش ہے،غزہ و فلسطین میں ہونے والے واقعات پر بھی تشویش ہے،تنازع کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے،پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاروڈ ٹو مکہ منصوبے کا مقصد عازمین حج کو سہوکیات فراہم کرنا ہے،پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کو منصوبے کے تحت سہولیات سے آراستہ کیا جائےگا، ترجمان نے کہاامریکہ کی مذہبی آزادی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات حقائق کے برعکس ہیں،پاکستان میں مذہبی آزادیوں، حقوق بشمول اقلیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے، کشمیر پالیسی پر کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے،بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں میں پنہاں ہے۔
امریکی مذہبی آزادی رپورٹ میں الزامات حقائق کے برعکس ہے،پاکستان



















