سیاسی تناﺅ،تشدد پاکستان میں صورتحال بگاڑ سکتاہے،سفارتی دباﺅ ڈالیں،اراکین کانگریس کا بلنکن کو خط

واشنگٹن(خواجہ فاروق )سیاسی تناﺅ،تشدد پاکستان میں صورتحال بگاڑ سکتاہے،60اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا،اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباﺅ ڈالیں،مقصد کیلئے اپنے سفارتی اختیارات بروئے کار لائیں۔

خط میں مزید کہا گیاسیاسی مخالفین کےخلاف کریک ڈاﺅن،حکومت مخالف افراد کی گرفتاریاں اور ہلاکتوں پر تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات ہونی چاہئیں،سیاسی تناﺅ اور تشدد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے،امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا۔