نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا
لاہور (مشرق نیوز) قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔ نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاو¿نڈز کے معاملے پر بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس دینے کیلئے زمان پارک پہنچی جہاں پر 2 گھنٹے کے بعد نیب کی تین رکنی ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نوٹس وصول کروانے کیلئے دوبارہ زمان پارک آئےگی۔نیب کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پر بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد طلبی کا نوٹس وصول کروانے آئی تھی۔



















