واسا نشتر ٹاﺅن:آپریشن اور ریکوری سٹاف کا مشترکہ آپریشن ، 138 ملین آمدنی
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹر کی سربراہی میں آپریشن اور ریکوری سٹاف کا واٹر سپلائی سیور کے ایک لاکھ سے زائد کنکشن سے مشترکہ آپریشن سے 138 ملین ریکوری حاصل، آمدنی 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمے کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر ایم ڈی واسا غفران چودھری کی جانب سے شعبہ آپریشن اور ریونیو کے مشترکہ بنیادوں پر ایک ارب روپے کاماہانہ آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا۔ ماضی قریب میں موجودہ ایم ڈی کی تعیناتی سے قبل محکمہ کی ماہانہ آمدنی 55کروڑ روپے تک حاصل کی جاتی تھی جس میں بہتری لانے کی خاطر اور محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کے لئے منصوبہ بندی اختیار کی گئی جس کے نتیجہ میں واسا کو اپریل 2023تک 88کروڑ کے قریب تک ماہانہ آمدنی حاصل کی جس میں آپریشن اور ریونیو کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے ایم ڈی واسا کی طرف سے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سٹاف کو آپریشن ڈائریکٹر ز کی سرپرستی میں خدمات دینے کے احکامات جاری کئے جو کہ مثبت ثابت ہوئے اس حوالے سے نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹر سہیل سندھو ایکسین شمس ایوب ایکسین علی حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو زاہد سمیت آپریشن اور ریکوری سٹاف کے علاوہ پانچ سب ڈویژنز جس میں گارڈن ٹاﺅن ،گرین ٹاﺅن ،انڈسٹریل ایریا ،ٹاﺅن شپ اور کاہنہ سب ڈویژن شامل ہیں۔ نشتر ٹاﺅن کے علاقہ میں ایک لاکھ تین ہزار صارفین کو سہولت فراہم کررہا ہے اور ایکو فار کی مد میں 5630کے قریب کنکشن نصب ہیں نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹر کی سربراہی میں افسران اور فیلڈ سٹاف کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ریکوری میں بہتری دیکھنے میں آئی جس میں ستمبر 2022میں 86ملین ریکوری حاصل کی گئی اس میں بہتری لاتے ہوئے مارچ 2023میں 138ملین ریکوری حاصل کی گئی اور ستمبر 2022میں 55فیصد سے مارچ 2023میں 66فیصد ریکوری ہدف حاصل کیا گیا ہے فریز ڈیفالٹرز ستمبر 2022میں 7فیصد تھے مارچ 2023میں 16فیصد تک پہنچ گئے ہیں ایکو فار صارفین ستمبر 2022میں 31فیصد اور مارچ 2023میں بہتری آئی اور 41فیصد صارفین کی جانب سے وصولی حاصل کی جا رہی ہے اس سے نشتر ٹاﺅن ریونیو اور آپریشن سٹاف کی جانب سے ریکوری ہدف میں بہتری لانے کی خاطر عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ واسا لاہور کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر یومیہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مارچ 2023تک 138ملین تک آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر نشتر ٹاﺅن سہیل سندھو کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں محکمے کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر نشتر ٹاﺅن آپریشن اور ریونیو کی جانب سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور مزید بہتری لانے کی خاطر تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ نشتر ٹاﺅن آپریشن اور ریونیو ٹیم ایم ڈی واسا کی جانب سے ماہانہ ایک ارب کے ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں ۔



















