شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاون تیز،3000سے زائد گرفتار

لاہور،اسلام آباد (کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاون تیز،3000سے زائد گرفتار،جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں،کور کمانڈر لاہور کی وردی چوری کرنےوالابھی پکڑا گیا،گرفتار ملزم مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل،پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152پولیس افسرو اہلکار زخمی ،94گاڑیاںنذر آتش، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 340شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اورجلا ﺅگھیرا ﺅمیں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185تک پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق کور کمانڈر ہاﺅس/جناح ہاﺅس پر حملہ آور ہونے والے شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کی گئی۔سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کی طرف سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا ﺅگھیرا ﺅمیں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3185تک جا پہنچی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے زیر استعمال 94گاڑیوں کی توڑ پھوڑ یانذر آتش کیا گیا، شرپسند عناصر نے لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19گاڑیاں تباہ کیں، میانوالی پولیس کی09،سیالکوٹ کی 05، گوجرانوالہ پولیس کی03گاڑیاں شرپسند عناصر کا نشانہ بنیں۔شرپسند عناصر نے ملتان پولیس کی 04گاڑیاں،اٹک کی 01، جھنگ01، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی 01گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔پولیس کانسٹیبلری کی 03جبکہ 08نجی گاڑیاں بھی شرپسند عناصر کے ہاتھوں تباہ ہوئیں۔ترجمان کے مطابق پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا،ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کے نام افشا ں ہو گئے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق 9مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ویڈیوز کے ذریعے شناخت کر لی گئی ہے اور اس سلسلے میں نادرا کی بھی مدد لی گئی ہے۔جن افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں سے اکثریت کا تعلق راولپنڈی اور دارالحکومت اسلام آباد سے ہے، نادرا کی مدد سے ان ملزمان کے گھر کے پتے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔ ملزمان میں افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک، عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، خان کاشف خان، منیر احمد، جہانگیر احمد، محمد عثمان قریشی، ابوبکر احمد، پیرزادہ شہباز ناصر اور حماد خان سمیت دیگر شامل ہیں،علاوہ ازں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھیں جن کی تصاویر جاری کی گئیں۔ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ،مزید برآں کور کمانڈر ہاو¿س لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں،کور کمانڈر ہاو¿س لاہور پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کرنے والا شر پسند پکڑا گیا، ملزم نے حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کر کے پہن لی تھی۔