گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا

گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی اور یہ سیریز پاکستان نے چار ایک سے جیتی تھی،گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018سے 2020ءتک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ۔