سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد،عمران کو گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عمل ہوگا،رانا ثنا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ رانا ثنا نے کہاہے 17 مئی تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عمل ہوگا،سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں،وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعمران خان لاڈلہ ہے ، سہولت کاری کے نئے ذرائع ایجاد ہورہے ہیں۔

سہولت کاری صرف لاڈلے نہیں اب سب کیلئے ہوگی اگرسہولت کاری نہ ہوتی تو 2سے3 دن میں صورتحال کو کنٹرول کرلیتے،تمام ترتحفظات کے باوجودعدالتی حکم مانیں گے اگر آرڈرہے کسی مقدمے میں گرفتارنہ کیا جائے توعمل ہوگا،ایمرجنسی لگانے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاجب عدالتیں دیکھ کرخوشی کا اظہار کریں تو ایسے فیصلوں کی امید ہوتی ہے۔

عمران خان کو عدلیہ کی طرف سے سہولت مل رہی ہے،ویلکم کیا جارہا ہے، دفاعی تنصیبات وگھروں پرحملوں کی تمام ویڈیوز موجود ہیں اگرجواز بنتاہو اتو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا،عمران خان کی ایما پر دفاعی تنصیبات کو آگ لگائی گئی ،صدرعلوی نے صدارت کے منصب کی مٹی پلید کردی،رانا ثنا نے مزید کہااگر معاملہ دراز ہوتا ہے تو انٹرنیٹ سروس پردوبارہ وزیراعظم شہباز شریف سے رہنمائی لیں گے۔