پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے،پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے تک ذاتی نگرانی سے اپنی کوششیں جاری رکھےںگے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے روٹری فاﺅنڈیشن کے وفد نے انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ مائیک میک گورن کی قیادت میں ملاقات کی،وزیر اعظم نے کہا پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری انٹرنیشنل اور بل اور میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، حکومت انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے۔

شہبازشریف نے 2022 کے سیلاب کے متاثرین کیلئے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے قیام کی پذیرائی کی،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو پولیو کی آئندہ مہم کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔