اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی سطح پر نوجوانوں کے سب سے بڑے فٹ بال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023ءمیں پاکستان سٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم بھی شرکت کرےگی۔عالمی سطح کے اس مقابلے کیلئے پاکستان کی سٹریٹ فٹ بال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرےگی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈس کے ماتحت ناروے جائےگی۔مسلم ہینڈس کے ترجمان علی چوہدری کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائینگے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی۔ فٹ بال ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا اور ایونٹ 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے۔ پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم 2014 میں کواٹر فائنلسٹ جبکہ 2016 میں رنراپ رہ چکی ہے۔گزشتہ سال دوحہ میں ہونےوالے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔
ناروے کپ 2023 ، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم بھی شرکت کرےگی



















