پی ٹی آئی رہنماوں، کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی) کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی رہنماوں و کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ مارگلہ میں دفعہ144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میںرہنما تحریک انصاف اسد عمر اور راجہ خرم نواز سمیت 180 ملزموں کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 38 شرکاءکو موقع سے گرفتار کیا ، منع کرنے کے باوجود کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کے مرتکب ہوئے۔