بھارتی بورڈ کی تحریری گارنٹی پر پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئےگا:بھارتی میڈیا

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری گارنٹی دی تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیدار جے شاہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تحریری گارنٹی مانگے گا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ورلڈکپ کےلئے ٹیم بھیجنے سے قبل تحریری گارنٹی لیں گے۔ واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے سربراہ جے شاہ نے ایشیا کپ کےلئے ہائیبرڈ فارمولے کی تصدیق نہیں کی۔ نجم سیٹھی آئندہ ہفتے دبئی میں اے سی سی اور آئی سی سی عہدیداران سے ملاقات کریں گے، نجم سیٹھی یہ لابی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ اس وقت تک کھیلنے نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیں گے۔