کروڑوں مالیت کی ہاکی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
لاہور (مشرق نیوز) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق کمپنی کے ماہرین کی ہدایات کے مطابق ٹرف بچھائی جا رہی ہے،ٹرف بچھانے کے کام کا افتتاح اپریل کے وسط میں مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کیا تھا۔ٹرف مختلف حصوں کے ساتھ گرانڈ میں پھیلا تو دی گئی ہے تاہم ٹرف کو لیول کر کے چسپاں نہیں کیا گیا، چسپاں نہ کرنے کی وجہ سے ٹرف آندھی آنے سے اکھڑ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرف اڑ کر اِدھر ادھر جانے سے اس کے خراب ہونے کا امکان ہے،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف کے کام کا تخمینہ لگ بھگ 16 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹرف ماہرین کی نگرانی میں بچھائی جا رہی ہے، 10 سے 12 روز میں کام مکمل کر لیا جائےگا۔



















