اس بار انشا اللہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتیں گے: شاہین آفریدی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار انشا اللہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتیں گے۔ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری ہونا کسی بھی اسپورٹس میں کے کیریئر کا حصہ ہے، مشین بھی کبھی کبھار خراب ہو جاتی ہے۔انجری میں گزارا وقت کافی مشکل تھا، انجری کے دوران کافی کچھ سیکھا تھا، امید ہے کہ پاکستان کے لیے پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ اب کافی فٹ محسوس کر رہا، آپ کے سامنے ہے کتنا بھاگ رہا، کوشش ہے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، اگر نئے گیند سے شروع میں ایک دو وکٹ لیں تو حریف مشکل میں آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے ہمیشہ ٹیم کیلئے اپنا بہترین دوں، پہلا اوور ہو، دوسرا ہو یا آخری، میرا کام حریف پر وار کرنا ہے، ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں،امید ہے ورلڈ کپ میں ہماری اچھی پرفارمنس آئے گی۔