لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے قوم چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی باہر نکلے،ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہاملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی و بیروزگاری عروج پر ہے، مافیا کا قبضہ ہے، حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاحکومت آئین و سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہے، مافیا چیف جسٹس و ججز کےخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے پہلے ہر شخص گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے۔
قوم چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی باہر نکلے،عمران خان



















