لاہور (کامرس رپورٹر) نگران وزیر برائے ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں بالخصوص سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس کی ری ماڈلنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ علی وقار شاہ، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، این ایل سی اور نیسپاک کے حکام بھی موجود تھے۔ نگراں صوبائی وزیر نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کے زیر تعمیر بیرل کا دورہ کیا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے نگراں صوبائی وزیر کو ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نگراں صوبائی وزیر نے تعمیراتی کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن پر منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سی بی ڈی پنجاب کی کوششیں تعریف کے قابل ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، نگراں صوبائی وزیر نے سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے کو بروقت اور اعلیٰ معیار تک پہنچانے کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس کے اہم اثرات کو بھی جائزہ لیا جو اس منصوبے سے شہر کی معیشت پر پڑیں گے، کیونکہ اس سے لوگوں کیلئے شہر کے ارد گرد منتقل ہونا آسان ہوجائےگا اور اس علاقے میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنی ٹیم کی ٹائم لائن کے مطابق اور ممکنہ اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق پروجیکٹ مکمل کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم کی لگن اور محنت کو اجاگر کیا اور ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سی بی ڈی پنجاب کے پنجاب کے دارالحکومت میں عالمی معیار کا بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے عزم پر بھی زور دیا جو خطے میں سرمایہ کاری کو راغب کرےگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کلمہ چوک انڈر پاس اوسی بی ڈی پنجاب ر بلیوارڈ پروجیکٹ لاہور کیلئے سی بی ڈی پنجاب کے وسیع تر وژن کی صرف ایک کڑی ہے۔
نگراں صوبائی وزیر اظفر علی ناصر کی سی بی ڈی پنجاب کی کاوشوں کی بھرپور پذیرائی



















