قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں،رانا ثنا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ رانا ثنا نے کہاہے قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں،پی ٹی آئی مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجے ،بشری عدالت میں پیش ہوکر اپنی کرپشن کاجواب دیں،پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے رانا ثنا نے کہا سابق خاتون اول خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لےکر جائیں،ٹرک چھپاو¿ یا پہنچاو¿ تحریک کی پریس کانفرنس تھی، الیکشن کمیشن، وکلا، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا، گالی دینا دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے جو خلاف بات کرے وہ وکلا پے رول پے ہیں اور صحافی لفافے جبکہ ان کی نظر میں الیکشن کمیشن بکاو¿ ہے جو غلامی نہ کرے اور ان کی مرضی کی بات نہ کرے انہیں مسلم لیگ ن سے جوڑ دیا جاتا ہے جبکہ صحافیوں کو لفافہ کہا جاتا ہے،وزیر داخلہ نے کہا پی ٹی آئی پہلے 190 ملین پاو¿نڈ کے لفافے کا جواب دے جو نیازی نے فراڈ کرکے اپنے سپانسر کو خیرات کیا، پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پر رہا،منصب، کرسی اور اختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے،پارلیمنٹ نے عدلیہ کے اختیار کو شفاف بنایا تاکہ آئین شکنی اور من پسند فیصلے نہ ہوں۔