لاہور (اپنے رپورٹر سے)ایشیا کے محتسبین کی تنظیم ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین (اے او اے)کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز اور جنر ل اسمبلی کے اجلا س اس سال ستمبر میں تا تا رستان میں منعقد ہوں گے، جس میں اے او اے کے اگلے صدر کا انتخاب عمل میں لا یا جائے گا۔ کا نفر نس کے ایجنڈے ا ور انتظا مات کی تیاریوں کے حوالے سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے تا تا رستان میں اپنی ہم منصب کمشنر برائے انسا نی حقوق ساریہ صابر سکا یاکے ساتھ ایک آن لا ئن میٹنگ کی، جس میں مذ کو رہ کانفرنس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹر ز اور جنر ل اسمبلی کے اجلا س نیز عا لمی کا نفر نس کے ایجنڈے اور تیاریوں کا جا ئزہ لینے کے ساتھ تنظیم کے انتخا بات کے انعقاد اور دیگرسر گر میوں کے با رے میں مشا ورت کی گئی۔ وفاقی محتسب نے کا نفر نس کے میز بان ملک تا تارستان کی کمشنر کو کا نفر نس کی تیا ریوں کے حوا لے سے اے او اے سیکرٹر یٹ کی طرف سے تیار کردہ چیک لسٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔تا تارستان میں منعقد ہو نے والی اس عا لمی کا نفر نس کا موضو ع محتسب کے موثر طر یقے، طر یقہ ہا ئے کار، قومی خصو صیات اور آفا قی نقطہ نظر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی ( اے او اے )کے صدر ہیں اور اے او اے کا مرکز ی دفتر بھی وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ اسلا م آباد میں ہی قا ئم ہے۔ تا تا رستان کا نفر نس کے دوران اے او اے کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں تنظیم کے اگلے صدر اور دیگر عہد وں کا انتخاب بھی عمل میں آ ئےگا اور جنرل اسمبلی اپنے اجلا س میں ممبر مما لک کی محتسب کے اداروں کے درمیان باہمی تعا ون، گڈ گورننس اور قا نون کی حکمرا نی کی تر ویج اور ایک دوسر ے کے طر یق کار سے استفا دہ کےلئے تجا ویز بھی مر تب کرےگی۔واضح رہے کہ 1996 میں قا ئم ہو نے والی ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین عا لمی سطح کی دوسر ی بڑ ی غیر سیا سی، آزاد اور جمہو ری تنظیم ہے جو دنیا کی دو تہائی آ با دی کی نمائند گی کر تی ہے۔44 ممبران پر مشتمل اس تنظیم کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کی ہر سال جبکہ جنر ل اسمبلی کی میٹنگ ہر دو سال بعد کسی ایک ممبر ملک میں منعقد ہو تی ہے۔ پچھلے سال اکتو بر میں بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کی میٹنگ باکو(آذر بائی جان) میں ہو ئی تھی جب کہ سال 2019 میں جنر ل اسمبلی کی میٹنگ استنبول میں منعقد ہو ئی تھی۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے بتایا کہ آج کے اجلا س میں مذ کو رہ کانفرنس کے دوران بورڈ آف ڈائر یکٹرز اور جنر ل اسمبلی کے اجلا س نیز عا لمی کانفرنس کے ایجنڈے اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ میٹنگ قبل ازیں 13 فر وری2023 کو منعقد ہو نے والی آن لا ئن میٹنگ کا تسلسل ہے جو تا تا رستان کی کمشنر برائے انسا نی حقوق اور اے او اے کے ایگز یکٹو سیکر ٹر ی ایمبسڈر(ر) عبدالمعز بخاری کے درمیان ہو ئی تھی۔
ایشیا ئی محتسبین کی عا لمی کا نفر نس ستمبر میں تا تارستان میں ہو گی: اعجاز احمد قریشی



















