نمایاں پیشرفت، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت، پارلیمنٹ ہاو¿س کے کمیٹی روم نمبر تین میں دونوں فریقین کے درمیان الیکشن کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں حکومت سے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچی۔ کمیٹی میں فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر بھی شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی یا وفد میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، لیگی رہنما ایاز صادق اور ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشورہ زہرہ شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سات رکنی کمیٹی میں جمعیت علما اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مذاکرات کئے جارہے ہیں جس میں حکومت اور پی ٹی آئی عام انتخابات سے متعلق اپنی اپنی تجاویز رکھیں گے۔