الیکشن ایک ساتھ یا علیحدہ، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،اتحادی جماعتوں کاواضح اعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن ایک ساتھ یا علیحدہ، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،اتحادی جماعتوںکاواضح اعلان،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں گے یا الگ،فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی
،تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کسی کی ضد، انا اورخواہشات کے مطابق فیصلے نہیں ہوسکتے ،مذاکرات کےلئے پارلیمنٹری کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب میں الیکشن کےلئے فنڈز کے اجرا پرپارلیمنٹ اپنا فیصلہ دے چکی ،پارلیمنٹ کا فیصلہ مقدم ہے، سب کو احترام کرنا چاہیے۔