لاہور: () وزیراعظم شہباز شریف نے سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی ۔
وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سندھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے، مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم کا سروسز چیفس کو فون، عیدالفطر کی مبارکباد



















