قیدی رہا،زائد کرایہ وصولی روکنے کیلئے انتظامیہ ،پولیس کو اہداف تفویض

لاہور ( خبر نگار،کرائم رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا ،عیدالفطر کے موقع پر 61 قیدیوں کو رہا کردیا گیا،محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے عبدالعلیم خان فاونڈیشن نے دیت و جرمانو ں کی مد میں قیدیوں کے ذمہ واجب الادا11 کروڑ روپے ادا کئے۔

دیت و جرمانوں کی ادائیگی کے بعد سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں 61 اسیران کی رہائی تقریب ہوئی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے، محسن نقوی نے رہا ہونےوالے قیدیوں کو عیدی بھی دی، رہا ہونے والے قیدی عیدالفطر اہلخانہ کے ہمراہ منا سکیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسیران کو رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بن کر دکھانا ہے،باہر جا کر کسی سے لڑنا ہے نہ جھگڑنا ہے بلکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنی ہے۔


محسن نقوی نے جیل ملازمین کیلئے پولیس شہداءپیکیج کی طرز خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا اور کہا جیل ملازمین کی تنخواہوں کے پیکیج پر بھی نظرثانی کی جائے گی،جیل ملازمین کے پروموشن کیسز کو جلد نمٹایا جائےگا،عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ساتھ عزیز و اقارب کی ملاقاتوں میں مزید سہولت و آسانی دی جائےگی،تقریب سے آئی جی جیل خانہ جات اور چیف ایگزیکٹو افسر عبدالعلیم خان فاونڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر نے بھی خطاب کیا۔

دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا،نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی نے عےد الفطر کی آمد،صفائی وٹرےفک کے بہترےن انتظامات ،زائدکرا یہ وصولی ،ون وےلنگ کی روک تھام کیلئے انتظامےہ ،پولےس کو ٹارگٹس دے دےئے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹر زکےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا مسافرو ں کی شکاےات کسی صورت قابل قبول نہےں،زائد کرایہ وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کےخلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ وانتظامی افسر فےلڈ مےں موجود رہےں ،بس اڈوں پر چیکنگ کی جائے اور اوورچارجنگ پر کارروائی یقینی بنائی جائے،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جہاں شکایت ملی، بلامتیاز ایکشن لیا جائےگا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور، مری و دیگر سیاحتی مقامات پر عید کے موقع پر خصوصی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا لاہور، مری و دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین اقدامات ہونے چاہئیں، سیاحتی مقامات سمےت تمام شہروں مےں صفائی و امن و امان پربھر پورتوجہ دی جائے،ناقص انتظامات برداشت نہےں کروںگا،عےد تعطےلات کے دوران صفائی ےقےنی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں ۔

علاوہ ازیںسرکاری ملازمین کو عید کا تحفہ دینے کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام سیکرٹریز اورکمشنرز کو عملے کی پرموشن کا ٹاسک دے دیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس میں سیکرٹریز کو کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام محکموں واداروں میں عملے کی ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے، اے سی آرز کو جلد از جلد مکمل کی جائیں، کسی بھی صورت اے سی آرزنامکمل نہیں ہونی چاہئیں،عید کے فوراً بعد پرموشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے اورحقدار کو ترقی دی جائے۔