اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کوچنگ مکی آرتھر کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سے بھی مستقبل کی پلاننگ پر مشاورت بھی کی۔پاکستان آمد کے بعد مکی آرتھر نے اسلام آباد میں نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی بات چیت کی گئی ۔ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کوچنگ نے کھلاڑیوں کیساتھ مختلف سیشن کئے ۔ مکی آرتھر نے مستقبل کی پلاننگ سے بھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ۔مکی آرتھر نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کرینگےجس میں وہ اپنے معاملات کو حتمی شکل دینگے ۔
مکی آرتھر کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، بابر اعظم سے مستقبل کی پلاننگ پر مشاورت



















