اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فنڈز کی عدم فراہمی، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع جبکہ الیکشن کمیشن نے تمام انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کو موزوں قرار دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تمام معاملات پر غوروخوض کے بعد زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن یقین رکھتا ہے اگر موجودہ راستہ نہ اپنایا گیا تو ملک میں انارکی پھیلی گی۔
پنجاب میں انتخابات کیلئے پولیس اہلکاروں کی دستیاب تعداد 81050 ہے جبکہ ضرورت 4 لاکھ 66 ہزار اہلکاروں کی ہے، پولیس و دیگر سکیورٹی ادارے آپریشنز میں مصروف ہیں، ایک دن میں الیکشن ہونے کے مقابلے میں اخراجات کا زیادہ ہونا حیران کن نہیں، الیکشن کیلئے ہونےوالے اخراجات میں سکیورٹی نظام کی نقل وحرکت شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف مراحل (فیز) میں الیکشن کرانے سے تشدد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایک حلقے میں ہارنے والی جماعت دوسرے مرحلے میں دوسرے حلقے میں تشدد کا راستہ اپنا سکتی ہے۔
دوسرے مرحلے میں نتائج پر اثرانداز ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، مختلف مراحل میں انتخابات کرانے سے شر پسندوں کی جانب سے حملوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ رپورٹ میں ذکر کیا گیا کہ 1970ءاور 1977ءکے انتخابات مراحل میں کرائے گئے، 1970ءکے انتخابات میں قومی اسمبلی نتائج کا اعلان پہلے ہونے سے فاتح جماعتوں میں پہلے ہی جیت کا سماں تھا، 1977ءکے انتخابات میں بھی ہارنے والی جماعتوں نے بعدازاں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا، انتخابات کےلئے فنڈز اور امن و امان کےلئے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کےلئے وفاق کو خط لکھا لیکن جواب نہیں دیا گیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کےلئے رقم ادائیگی کی آخری تاریخ گزر گئی، تصویروں والی انتخابی فہرستوں کی چھپائی پہلے ہی تاخیر کا شکار، شفاف و منصفانہ پر امن انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، زمینی حقائق کے پیش نظر 8 اکتوبر انتخابات کےلئے مناسب تاریخ ہے، اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ انتخابات کےلئے فنڈز نہیں مل سکے، سٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقلی نہیں کی گئی۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بھی اپنی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے جمع کرائی، وزارت خزانہ کی رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ عدالتی حکم پر سٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی نکات بھی شامل کئے، سٹیٹ بینک نے بھی انتخابات کےلئے رقم منتقلی کی جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک رپورٹ میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں، رپورٹس 3 رکنی بنچ کے ممبر ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائیں گی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















