اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات موقف کی تصدیق،دنیا نوٹس لے،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نام نہاد سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر فروری 2019 کے پلوامہ حملے پر پاکستانی موقف کی تصدیق کردی۔
بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے تاکہ اپنے شرمناک شکار کے بیانیے و ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے، بھارت کام واضح طور پر ملکی سیاسی فائدے کےلئے کرتا ہے،ترجمان نے کہا امید کرتے ہیں عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی اور خود غرض سیاسی مفادات و جھوٹ اور فریب پر مبنی پاکستان کےخلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے گی، بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
وقت آگیا پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنےوالے اقدامات کےلئے بھارت کو جواب دہ ٹھہرایا جائے، پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتا رہے گا اور مختلف اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی و ذمہ داری سے کام کرے گا۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات موقف کی تصدیق،دنیا نوٹس لے،پاکستان



















