اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کو عید کاتحفہ،پٹرول 10،مٹی کاتیل5.78روپے لٹر مہنگا،تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیااور پٹرول کی قیمت 10روپے لٹر بڑھا دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا 10روپے لٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت282روپے لٹر مقرر کردی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.75روپے لٹر اضافہ کیا گیا،نئی قیمت 186.07روپے لٹر ہوگی۔
ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بغیرکسی ردوبدل کے برقرار رہیں گی،قیمتوں کااطلاق 15روز کیلئے کیا گیا۔
عوام کو عید کاتحفہ،پٹرول 10،مٹی کاتیل5.78روپے لٹر مہنگا



















