اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،وزیراعظم ودیگر رہنماوں کااظہار افسوس،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ سیکرٹریٹ چوک اسلام آباد میں پیش آیا، مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے،پولیس نے گاڑی کوٹکر مارنے والے کار سوار افراد کو گرفتار کرلیا،مفتی عبدالشکور کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ودیگر رہنماوں نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہامفتی عبدالشکور نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے ،بطوروزیر مذہبی امور بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے،دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر مذہبی امور عبد الشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق



















