سوڈان ،پیرا ملٹری فورس کی بغاوت، صدارتی محل اور آرمی چیف کے گھر کا کنٹرول سنبھال لیا

خرطوم(مشرق نیوز)سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی بغاوت، صدارتی محل اور آرمی چیف کے گھر کا کنٹرول سنبھال لیا،شدید جھڑپیں،جگہ جگہ دھماکے،صورتحال کشیدہ،تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کرتے ہوئے صدارتی محل اور آرمی چیف کے گھر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مختلف شہروں میں فوج ،پیرا ملٹری فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ و دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز ،وزارت دفاع آفس کے قریب ہوئی۔

صدارتی محل کے قریب بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور خرطوم ائیرپورٹ سے دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا،مروی اور بحری میں بھی صورتحال کشیدہ ہے ،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا ملٹری فورس نے صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا،سوڈان کی پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے کہا کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کیا،خرطوم ائیرپورٹ اور مروی شہر میں فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔

دوسری جانب سوڈانی فوج نے کہا پیرا ملٹری ریپڈ فورس کے اہلکار ملٹری ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں،پیرا ملٹری ریپڈ فورس کے اہلکاروں نے خرطوم و دیگر مقامات پر فوجی کیمپوں پر حملے کیے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے مختلف شہروں میں کشیدگی کے بعد توپیں اوربکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئیں،عالمی برادری نے سوڈان کی فوج اورپیرا ملٹری فورسز سے جھڑپیں فوری روکنے کامطالبہ کردیا ۔