پاکستان نے پہلے ٹی 20میں نیوزی لینڈ کو88رنز سے پچھاڑ دیا

لاہور(شہزاد اختر )پاکستان نے پہلے ٹی 20میں نیوزی لینڈ کو88رنز سے پچھاڑ دیا،قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر چلتے بنے،فخر زمان ،صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 79 رنز کی پارٹنر شپ بنائی 109 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے، شاداب 5، افتخار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک، فہیم اشرف نے 22رنز بنائے،پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آوٹ ہوگئی،پاکستان کےخلاف نیوزی لینڈ کے میتھیو ہینری نے ہیٹ ٹرک کی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف94رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 4کھلاڑیوں کاشکار کیا،عمادوسیم نے 2کھلاڑی آوٹ کیے۔