ایم ڈی،ڈی ایم ڈی کی کاوش،واسا کی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ 873ملین کی ریکوری

لاہور(قمر عباس نقوی )واسا انتظامیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہانہ آمدنی 873ملین حاصل کر لی گئی ،ایم ڈی واسا کی قیادت میں ڈی ایم ڈی ایف اے آر کا ریونیو اور آپریشن کے مشترکہ کریک ڈاﺅن سے مثبت نتائج ماہانہ ایک ارب روپے ہدف حاصل ہونے کاامکان ،نادہندگان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔

واسا لاہور کی تاریخ میں پہلی دفعہ گزشتہ ماہ مارچ میں ماہانہ آمدنی 873ملین حاصل کی گئی جو ایم ڈی واسا غفران کی قیادت میں شعبہ آپریشن اور ریونیو کے مشترکہ فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ڈی ایم ڈی ایڈمن فنانس اینڈ ریونیو میاں منیر احمد کی جانب سے ایم ڈی واسا کے ریونیو اور آپریشن کے مشترکہ منصوبہ کی تکمیل میں کردار ادا کرتے ہوئے یومیہ کی بنیاد پر ریونیو سٹاف کی کارکردگی کا مانیٹر کیا جا رہا ہے واسا میں عرصہ دراز سے مایانہ آمدنی 55کروڑ سے 58کروڑ تک حاصل کی جا رہی تھی جس سے محکمہ کے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن تھا۔

مستقل اور عارضی ڈیفالٹر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جارہا ہے جس میں کمرشل اور گھریلو صارفین سمیت نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے ایکو فار کی مد میں ریکوری کا سلسلہ ماہانہ کی بنیاد پر شروع ہونے سے ماہانہ آمدنی 87کروڑ 30لاکھ (873ملین )تک حاصل کر لی گئی ہے فروری میں 85کروڑ اور جنوری میں 82سے 83کروڑ حاصل کی گئی تھی مارچ میں 87کروڑ 30لاکھ کی ماہانہ ریکوری حاصل کی گئی ہے جو کہ ایم ڈی واسا کی آپریشن اور ریونیو کی ہفتہ وار ٹاﺅن وائز میٹنگ منعقد کرنے کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ایم ڈی کی جانب سے ماہانہ آمدنی ایک ارب حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جس کے حصول کی خاطر منصوبہ بندی پر کام کیا جا رہا ہے جس سے آئندہ ماہ تک ایک ارب روپے کا ماہانہ ہدف حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واسا لاہور کی طرف سے نادہند گان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے خود ساختہ واٹر اور سیوریج کنکشن کی بحالی پر ایف آر درج کروانے کے فیصلہ پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا رہا ہے ایم ڈی واسا کی جانب سے گزشتہ ماہ مارچ میں 873ملین کی ریکوری حاصل کرنے پر تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کو شاباش دی گئی ہے ڈی ایم ڈی فنانس ایڈمن اینڈ ریکوری میاں منیر کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں آمدنی میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے محکمہ کے مالی حالات میں ماہانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی جا رہی ہے انشاءاللہ ایم ڈی واسا کی جانب سے ماہانہ ایک ارب روپے کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا جائےگا۔