عمران خان پر 36 لاکھ روپے ہاوس ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ہاوس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ عمران خان کو نوٹس موصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم زمان پارک گئی۔ ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید نے نوٹس وصول کرایا۔اس موقع پر انسپکٹر آمنہ رشید نے کہا کہ زمان پارک رہائش گاہ پر 36 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے۔